BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to Climate
Climate

انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بند، پروازیں منسوخ

جکارتہ کے سوکارنو-ہٹا ایئرپورٹ کی آپریشنز معطل، آتش فشاں کی راکھ 150 کلومیٹر تک پھیل گئی، اسکول بھی بند

By Site Administrator·September 6, 2026·1 min read·24 views
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے ملک کا سب سے بڑا ایئرپورٹ بند، پروازیں منسوخ
جکارتہ: انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے کے باعث ملک کے سب سے بڑے بین الاقوامی ہوائی اڈے سوکارنو-ہٹا کی کارروائیاں عارضی طور پر معطل کر دی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ 150 کلومیٹر کے علاقے تک پھیل گئی ہے جس کے باعث فضائی آپریشنز شدید متاثر ہوئے ہیں۔ حکام نے حفاظتی وجوہات کی بنا پر درجنوں پروازیں منسوخ اور متعدد پروازوں میں تاخیر کر دی ہے۔

آتش فشاں کے قریبی علاقوں میں انتظامیہ نے اسکول بند کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ ماہی گیری کی سرگرمیاں بھی روک دی گئی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور راکھ کے ختم ہوتے ہی ایئرپورٹ آپریشنز بحال کر دیے جائیں گے۔

ماہرین کے مطابق آتش فشاں کی راکھ ہوائی جہازوں کے انجنز کے لیے انتہائی خطرناک ہوتی ہے اسی لیے احتیاطی تدابیر کے طور پر فلائٹس روکی گئی ہیں۔

مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال ایئرلائن سے چیک کرتے رہیں۔

مانیٹرنگ ڈیسک
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service