NEWS
اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد
وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر فوری پابندی لگا دی۔ خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مقدمہ درج ہوگا۔
By Site Administrator·September 9, 2026·1 min read·6 views

اسلام آباد: وفاقی حکومت میں مقامی انتظامیہ نے شیشہ کیفے چلانے پر تاحکم ثانی مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی جانب سے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔
اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس پابندی کا اطلاق ان شیشہ کیفوں پر بھی ہو گا جنہوں نے این او سی حاصل کر رکھے ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان احکامات کے تحت ڈور ٹو ڈور شیشہ چلانے سے روک دیا گیا ہے، جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں کیفی کو سیل اور مالک کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ کو ایک ماہ میں شیشہ کیفے سے متعلق رولز بنانے کی ہدایت
بدھ کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیشہ کیفے کے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کی۔
سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد، ڈپٹی کمشنر، ایڈوکیٹ جنرل نوید حیات ملک اور پراسیکیوٹر جنرل منظور ججہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
آئی جی اسلام آباد نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد پولیس نے ان کے خلاف سخت ایکشن لیا ہے اور کچھ افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی ہیں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس کو کیفے کے مالکان کی طرف سے مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔
چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کا کہنا تھا کہ شیشہ کیفوں کے حوالے سے نہ کوئی رول بنا اور نہ کوئی ریگولیشنز ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ رولز بنائے بغیر ان کیفوں کو اس طرح نہیں چلنے دیا جائے گا۔
عدالت نے مقامی انتظامیہ کو رولز بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی سماعت ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دی۔
ویب ڈیسک