NEWS
فاکس نیوز کی خاتون اینکر کی برطرفی کا معاملہ، ٹرمپ بھی میدان میں آگئے
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کی خاتون اینکر ماریہ بارٹیرومو کی برطرفی پر ردعمل دیا اور اسے مداحین کے ساتھ ناانصافی قرار دیا۔
By Site Administrator·September 5, 2026·1 min read·6 views
Asian Century Newsامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فاکس نیوز کی معروف خاتون اینکر ماریہ بارٹیرومو کی اچانک برطرفی پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فاکس نیوز انتظامیہ نے ماریہ بارٹیرومو کو 2020 کے صدارتی الیکشن سے متعلق اپنے پروگرام میں کیے گئے دعوؤں کی وجہ سے برطرف کر دیا۔ الزام تھا کہ ماریہ نے چینل کی اندرونی کمیونیکیشنز میں الیکشن کے حوالے سے غلط معلومات پھیلائیں۔
اس فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر بیان جاری کیا۔ ٹرمپ نے لکھا کہ "ماریہ بارٹیرومو مکمل طور پر ایک پروفیشنل صحافی ہیں۔ ان کے لاکھوں مداحین ہیں اور وہ اس فیصلے سے خوش نہیں ہوں گے۔"
یاد رہے کہ ماریہ بارٹیرومو فاکس بزنس اور فاکس نیوز کی سب سے مقبول اینکرز میں سے ایک تھیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان فاکس نیوز اور ان کے درمیان بڑھتی ہوئی دوری کو ظاہر کرتا ہے۔
مانیٹرنگ ڈیسک