BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to Politics
Politics

امریکہ کا ایران پر حملہ ٹرمپ نے ایران کو جوابی کاروائی پر بھی خبردار کردیا

امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، پاسداران انقلاب کے ٹھکانے نشانہ، ٹرمپ کی سخت وارننگ امریکہ نے ایران میں پاسداران انقلاب IRGC کے متعدد ٹھکانوں پر فضائی حملے کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

By Abdul Rafay·September 6, 2026·1 min read·16 views
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ سینٹ کام نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے امریکی افواج نے ایران میں پاسداران انقلاب کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

سینٹ کام کے مطابق یہ حملے آبنائے ہرمز میں تجارتی جہاز رانی اور خطے میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے خلاف پاسداران انقلاب کی جانب سے کیے جانے والے حالیہ حملے کے ردعمل میں ہیں۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹروتھ سوشل پر بیان میں کہا کہ آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی اہداف پر طاقتور حملے کر رہے ہیں جو بارودی سرنگیں بچھانے کی ایران کی ناکام کوش کا جواب ہیں۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ "اس وقت آبنائے ہرمز میں کوئی بارودی سرنگ موجود نہیں"۔

ٹرمپ نے حملے کی دوسری وجہ اردن میں امریکی اڈے پر حملہ بتایا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اردن میں امریکی اڈے پر 8 میزائل داغے تھے جنہیں کامیابی سے تباہ کر دیا گیا۔

انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ایران نے امریکہ کی اس کارروائی پر جوابی ردعمل دیا تو پہلے سے کہیں زیادہ سخت حملہ ہوگا۔

دوسری جانب ایرانی سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق آبنائے ہرمز کے شمالی حصے میں واقع ایران کے جزیرے قشم میں دھماکوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ جبکہ نور نیوز نے بندرگاہی شہر بندر عباس اور جنوبی ساحل پر واقع بندرگاہ چاہ بہار میں بھی دھماکوں کی اطلاعات کی تصدیق کی ہے۔

More in Politics

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، پی ٹی آئی حکومت معطل
Politics

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج نافذ، پی ٹی آئی حکومت معطل

صدر آصف علی زرداری نے وفاقی کابینہ کی سفارش پر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کی منظوری دے دی۔ فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت کے اختیارات متاثر ہوں گے، جبکہ وفاقی حکومت نے اقدام کی وجہ صوبے میں امن و امان اور دہشت گردی کی صورت حال کو قرار دیا ہے۔

By Site Administrator20h ago
Read more
اسلام آباد کی سیاست میں ہلچل، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری
Politics

اسلام آباد کی سیاست میں ہلچل، شہباز شریف اور مولانا فضل الرحمٰن کی ملاقات، پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بھی جاری

وزیراعظم شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات شروع ہونے کی اطلاع سامنے آئی، جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی قیادت میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ چارسدہ سے آگے بڑھتے ہوئے مردان اور صوابی کی جانب رواں ہے۔

By Site Administrator1d ago
Read more
سہیل آفریدی کا بڑا اعلان صوابی میں ہوگا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے پر نظریں
Politics

سہیل آفریدی کا بڑا اعلان صوابی میں ہوگا، پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے اگلے مرحلے پر نظریں

خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے آئندہ لائحۂ عمل کا اعلان صوابی میں کرنے کا کہا ہے۔ ڈان کی 9 اکتوبر کی رپورٹ کے مطابق، پی ٹی آئی نے مردان اور صوابی میں آئندہ اجتماعات کا شیڈول بھی بتایا تھا۔

By Site Administrator2d ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service