بشکیک میں SCO کا اجلاس شروع شی، پوتین،شہباز شریف،اور مودی ایک ساتھ
بشکیک میں SCO سربراہی اجلاس شروع، شی جن پنگ، پوتین اور مودی شریک
Asian Century Newsبشکیک: شنگھائی تعاون تنظیم SCO کا دو روزہ سربراہی اجلاس پیر کو کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک میں شروع ہو گیا۔ اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ، روس کے صدر ولادیمیر پوتین اور بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی سمیت تنظیم کے 10 رکن ممالک کے سربراہان شرکت کر رہے ہیں۔
SCO کے رکن ممالک میں پاکستان، چین، روس، بھارت، ایران، بیلاروس، قازقستان، کرغزستان، تاجکستان اور ازبکستان شامل ہیں۔ پاکستان 2017 میں اس تنظیم کا مکمل رکن بنا تھا۔
اجلاس کے دوران رکن ممالک کے رہنما تجارت، سرمایہ کاری، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کے موقع پر کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ موجودہ عالمی صورتحال میں یہ اجلاس مغربی ممالک کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے باوجود رکن ممالک کے لیے سفارتی روابط مضبوط کرنے کا اہم موقع ہے۔ چین اور روس اس پلیٹ فارم کے ذریعے علاقائی تجارت اور اقتصادی تعاون کو نئی وسعت دینا چاہتے ہیں۔
SCO کا قیام 2001 میں عمل میں آیا تھا اور ابتدائی طور پر یہ سیکیورٹی فورم تھا۔ تاہم گزشتہ دو دہائیوں میں یہ تنظیم معاشی اور سیاسی تعاون کا بڑا پلیٹ فارم بن چکی ہے۔


