More
مصر: ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو منشیات کیس میں سزائے موت
عدالت نے 9 ملزمان کو عمر قید اور 7 کو بری بھی کیا، خلیفہ کے وکیل نے فیصلے کے خلاف اپیل کا اعلان کر دیا
By Site Administrator·September 6, 2026·1 min read·23 views

قاہرہ: مصر کی ایک عدالت نے معروف ٹی وی میزبان سارہ خلیفہ اور 11 دیگر افراد کو منشیات کیس میں سزائے موت سنا دی ہے۔
مصری اخبار 'الاہرام' کے مطابق ملزمان پر منشیات بنانے کے اجزا درآمد کرنے، انہیں فروخت کرنے کا ارادہ، غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود رکھنے کا الزام تھا۔
عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے سارہ خلیفہ سمیت 12 افراد کو سزائے موت کا حکم دیا۔ اس کے علاوہ 9 ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ 7 افراد کو بری کر دیا گیا۔
39 سالہ سارہ خلیفہ مصر کی مشہور ٹی وی میزبان ہیں اور "مشن امپاسبل" نامی پروگرام کی وجہ سے شہرت رکھتی ہیں۔ خلیفہ نے عدالت میں اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزامات کی تردید کی تھی۔
سارہ خلیفہ کے وکیل نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اعلیٰ عدالت میں اپیل دائر کریں گے۔
یہ کیس گزشتہ کئی ماہ سے مصری میڈیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا تھا۔
مانیٹرنگ ڈیسک