BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to More
More

فلائٹ میں شراب پی کر ہنگامہ کرنے والے مسافر کو ڈکٹ ٹیپ سے باندھ دیا گیا

سب ہیڈ: امریکن ایئرلائنز کے طیارے کو بالٹیمور میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی، پولیس نے مسافر کو حراست میں لے لیا

By Abdul Rafay·September 6, 2026·1 min read·18 views
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

ویب ڈیسک: امریکہ میں امریکن ایئرلائنز کی ایک پرواز کے دوران نشے میں دھت مسافر نے ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ عملے اور دیگر مسافروں نے مل کر اسے ڈکٹ ٹیپ اور زپ ٹائی سے سیٹ پر باندھ دیا۔ واقعے کے بعد طیارے کو ہنگامی لینڈنگ کرانی پڑی۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ 31 اگست کو دالاس سے نیو جرسی جانے والی امریکن ایئرلائنز کی پرواز 3025 میں پیش آیا۔ پرواز کے دوران ایک مسافر نے شراب پی کر بدتمیزی شروع کر دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر نے پہلے نسل پرستانہ اور توہین آمیز زبان استعمال کی۔ اس کے بعد اس نے اپنے ساتھ بیٹھے مسافر پر حملہ کر دیا اور ایک خاتون مسافر کو دھکا بھی دیا۔ صورتحال بگڑتی دیکھ کر کیبن کریو نے فوری کارروائی کی۔

عملے کے ارکان نے 3 دیگر مسافروں کی مدد سے مشتعل مسافر کو قابو کیا اور اسے ڈکٹ ٹیپ اور زپ ٹائی کے ذریعے سیٹ سے باندھ دیا۔

حالات قابو سے باہر ہونے پر پائلٹ نے بالٹیمور واشنگٹن انٹرنیشنل تھرگڈ مارشل ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کا فیصلہ کیا۔ لینڈنگ کے بعد طیارے پر موجود پولیس اہلکاروں نے مسافر کو حراست میں لے لیا۔

فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن FAA نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ مسافر نشے کی حالت میں تھا اور اس نے فلائٹ میں بدتمیزی کی۔ FAA نے مزید کہا کہ اس طرح کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

More in More

شہدادپور کے گوٹھ غلام محمد لغاری میں لغاری خاندان کا احتجاج، سارے مرد گرفتار
More

شہدادپور کے گوٹھ غلام محمد لغاری میں لغاری خاندان کا احتجاج، سارے مرد گرفتار

شہدادپور کے گوٹھ غلام محمد لغاری کے ایک متاثرہ خاندان نے پولیس کارروائی، خاندان کے مردوں کی گرفتاری، تین زخمی افراد کو ایف آئی آر میں نامزد کیے جانے اور گھروں پر قبضے کے معاملے پر اعلیٰ حکام سے انصاف اور تحفظ کی اپیل کی ہے۔

By Site Administrator5d ago
Read more
ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ، 11 افراد جاں بحق
More

ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھماکہ، 11 افراد جاں بحق

ڈیرہ اسماعیل خان کے درازندہ علاقے میں امان میلہ چیک پوسٹ کے قریب دھماکے میں 11 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جبکہ تحریک طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

By Site AdministratorSep 26, 2026
Read more
پاکستان کا افغانستان میں بڑا فضائی حملہ، 28 دہشت گرد ہلاک، کابل کا 3 شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ
More

پاکستان کا افغانستان میں بڑا فضائی حملہ، 28 دہشت گرد ہلاک، کابل کا 3 شہریوں کی ہلاکت کا دعویٰ

پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں تین مقامات پر فضائی کارروائی کے دوران 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ افغان حکام نے 3 شہریوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

By Site AdministratorSep 21, 2026
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service