سندھ اسمبلی نے لوکل گورنمنٹ ترمیمی ایکٹ 2026 منظور کر لیا، بلدیاتی نظام میں بڑی تبدیلیاں
سندھ اسمبلی نے SLGA ترمیمی بل 2026 منظور کر لیا۔ نئے قانون کے تحت 120 دن پہلے انتخابات ہوں گے اور ڈپٹی میئر و وائس چیئرمین کو مزید اختیارات دیے گئے ہیں۔

علامتی تصویر
نئے قانون میں لوکل کونسلز کی کارکردگی کا ہر مالی سال کم از کم ایک مرتبہ معائنہ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ اسی طرح منتخب نمائندوں اور افسران کی تربیت کے لیے سالانہ بجٹ میں فنڈز مختص کرنا اور کیپیسٹی بلڈنگ پروگرام شروع کرنا بھی لازمی ہوگا۔
بل میں خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اقدامات اور سہ ماہی رپورٹس جمع کرانے کی شق بھی شامل ہے۔ رپورٹس میں خواتین کو درپیش سماجی و معاشی رکاوٹوں اور ان کے حل کے اقدامات کا ذکر ہوگا۔ معذور افراد کی فلاح، تعلیم، صحت اور روزگار کے لیے قابل رسائی انفرا اسٹرکچر یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
امن و امان کے حوالے سے پولیس اور لوکل کونسلز کے درمیان رابطہ کاری کا نظام وضع کیا جائے گا، تاہم پولیس کا ضلعی انتظام اور تفتیش پولیس کے دائرہ اختیار میں ہی رہے گی۔
ترمیم کے تحت یونین کمیٹی یا کونسل کو سالڈ ویسٹ کے مسائل کی نشاندہی اور غیر قانونی تعمیرات کی اطلاع سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کو دینا لازمی قرار دیا گیا ہے۔


