BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

امریکہ کا ایران پر بڑا ایکشن: 27 فضائی کمپنیوں اور 36 اداروں پر پابندیاں عائد

امریکہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور 36 اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

By Site Administrator·September 9, 2026·1 min read·6 views
امریکہ کا ایران پر بڑا ایکشن: 27 فضائی کمپنیوں اور 36 اداروں پر پابندیاں عائد
امریکہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی فضائی سپلائی چین اور نیٹ ورک کی مدد کرنے والے 36 اداروں کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ایران ایوی ایشن سیکٹر کو ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی منتقلی کے لیے استعمال کر رہا تھا۔ اسی وجہ سے ان ایئرلائنز کو نشانہ بنایا گیا ہے جو ایران کو اسلحہ پہنچانے میں ملوث تھیں۔

اسکاٹ بیسنٹ کے مطابق ایران کی فضائی شعبے سے وابستہ نیٹ ورک کی رپورٹ طلب کی گئی تھی۔ اس کے بعد جب ایران کی فضائی حدود سے پروازوں کی اجازت دی گئی تو 3 کمپنیوں کے لائسنس معطل کر دیے گئے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایران کے ساتھ مالیاتی لین دین کرنے والے غیر ملکی ادارے بھی پابندیوں کی زد میں آ سکتے ہیں۔ ایرانی ایئرلائنز سے لین دین کرنے والوں کو عالمی مالیاتی نظام سے کٹنے کا خطرہ ہے۔

ویب ڈیسک 

More in World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان
World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان

حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یمن کے خلاف کارروائی یا جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو اسے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی اور بحیرۂ احمر کی سلامتی سے متعلق خدشات اہم ہو گئے ہیں۔

By Site Administrator50m ago
Read more
ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی
World

ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی

ایران جنگ کے بعد ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے انتخابی چیلنج بن رہی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق، آئیووا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرنے کے بعد بعض دیہی ووٹرز میں ریپبلکنز کی حمایت کے حوالے سے ہچکچاہٹ سامنے آئی ہے۔

By Site Administrator3h ago
Read more
ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
World

ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سعودی عرب و یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں سہولت کاری کی پیشکش کی۔

By Site Administrator6h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service