BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

امریکہ کا چینی شپنگ کمپنی پر جاسوسی کا الزام جہازوں میں چھپے ہوئے آلات لگے ہوئے ہیں

چینی شپنگ کمپنی COSCO کے جہازوں میں چھپے آلات، امریکہ کے قریب فوجی مواصلات کی جاسوسی

By Abdul Rafay·September 6, 2026·1 min read·7 views
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

واشنگٹن: دنیا کی سب سے بڑی ریاستی شپنگ کمپنیوں میں سے ایک چین کی COSCO پر ٹرمپ انتظامیہ کے دو سینئر اہلکاروں نے سنگین الزام عائد کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق اہلکاروں کا کہنا ہے کہ COSCO اپنے جہازوں پر نصب چھپے ہوئے آلات کے ذریعے ہدف ممالک خصوصاً امریکہ کے ساحلوں کے قریب فوجی مواصلات کی نگرانی اور جاسوسی کر رہی ہے۔

اہلکاروں کے مطابق COSCO کا بیجنگ کے ساتھ دہائیوں پر محیط انٹیلیجنس تعاون موجود ہے جس کے تحت چین یورپ، شمالی امریکہ اور ایشیا میں کام کرنے والے جہازوں اور طیاروں کے مواصلاتی سگنل جمع کر رہا ہے۔ اس کا مقصد فوجی مواصلاتی ٹیکنالوجی اور انکرپشن کے نظام کو بہتر بنانا ہے۔ اس کے علاوہ چین اہم شپنگ لینز اور سمندری راستوں کی نقل و حرکت پر بھی نظر رکھے ہوئے ہے۔ پینٹاگون نے جنوری 2025 میں COSCO کو ان کمپنیوں کی فہرست میں شامل کیا تھا جو چینی فوج سے منسلک ہیں۔

دوسری جانب واشنگٹن میں چینی سفارتخانے کے ترجمان Liu Chang نے ان الزامات کو "بے بنیاد" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ چین بیرون ملک ڈیٹا اکٹھا کرنے کے لیے کسی کمپنی کو ہدایت نہیں دیتا۔ COSCO نے بھی ابھی تک تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ COSCO کو امریکی سپلائی چین سے نکالنا امریکی تجارتی نیٹ ورک کے لیے بہت بڑا دھچکا ہوگا کیونکہ یہ کمپنی اب بھی امریکہ کی بندرگاہوں پر کام کرنے والی بڑی شپنگ کمپنیوں میں شامل ہے۔

More in World

سعودی اتحاد کے صنعاء پر فضائی حملے، حوثیوں کی ریاض پر جوابی کارروائی کی دھمکی
World

سعودی اتحاد کے صنعاء پر فضائی حملے، حوثیوں کی ریاض پر جوابی کارروائی کی دھمکی

سعودی قیادت والے اتحاد نے یمن کے دارالحکومت صنعاء میں فضائی حملے کیے، جس کے بعد حوثی فوجی ترجمان نے ریاض میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی۔

By Site Administrator5h ago
Read more
یمن کا تعز شہر حوثیوں کے محاصرے میں، خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت
World

یمن کا تعز شہر حوثیوں کے محاصرے میں، خوراک، ایندھن اور ادویات کی شدید قلت

یمن کے شہر تعز میں حوثیوں کے محاصرے اور اہم رسدی راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو خوراک، ایندھن اور ادویات کی قلت کا سامنا ہے۔

By Site Administrator6h ago
Read more
ٹرمپ کا اعتراف: ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکہ شاید حد سے آگے نکل گیا
World

ٹرمپ کا اعتراف: ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں امریکہ شاید حد سے آگے نکل گیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوہائیو کے شہر ینگز ٹاؤن میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ شاید ایرانی قیادت کو نشانہ بنانے میں حد سے آگے نکل گیا، کیونکہ اب یہ معلوم کرنا مشکل ہو گیا ہے کہ مذاکرات کس سے کیے جائیں۔

By Site Administrator12h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service