BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

آبنائے ہرمز پر عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس پیر کو عمان میں ہوگا: ایرانی صدر

ایرانی صدر کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے نئے فریم ورک پر حتمی معاہدے کے لیے پیر کو عمان میں 8 خلیجی ممالک کے وزرائے خارجہ کا اجلاس ہوگا

By Site Administrator·September 13, 2026·2 min read·15 views
آبنائے ہرمز پر عرب ممالک کے وزرائے خارجہ کے ساتھ اجلاس پیر کو عمان میں ہوگا: ایرانی صدر

علامتی تصویر

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں محفوظ جہاز رانی کے نئے فریم ورک پر حتمی معاہدے کے لیے اہم اجلاس پیر کو عمان میں منعقد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ اس اجلاس میں عرب ممالک کے وزرائے خارجہ بھی شریک ہوں گے۔ ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی کے مطابق اجلاس میں شریک ممالک کو ایران اور عمان کے درمیان طے پانے والے فریم ورک کی تفصیلات اور نئے بحری روٹس سے متعلق نقشے فراہم کیے جائیں گے۔

نئی دہلی میں برکس سربراہی اجلاس کے موقع پر بھارتی ٹی وی چینل 'انڈیا ٹوڈے' کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے جہاز رانی اور توانائی کی ترسیل کے حوالے سے عالمی خدشات پر گفتگو کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایران اور عمان پہلے ہی آبنائے ہرمز کے حوالے سے مخصوص فریم ورک پر اتفاق کرچکے ہیں۔ پیر کو عمان میں وزرائے خارجہ کے اجلاس میں عرب ممالک کو بھی اس معاملے پر اعتماد میں لیا جائے گا، جس کے بعد بین الاقوامی میری ٹائم ایجنسی کو بھی اس پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا۔

جمعے کے روز ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی تھی کہ عمان پیر کے روز علاقائی ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ایک اجلاس کی میزبانی کرے گا، جس میں 8 خلیجی ممالک بھی شرکت کریں گے۔

صدر پزشکیان نے واضح کیا کہ امریکا حملے بند کردے تو اس سمندری راستے پر بین الاقوامی قوانین کے تحت آزادانہ نقل و حرکت بحال ہوسکتی ہے۔

خطے کی صورتِ حال پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو پاکستان، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، روس اور چین سمیت اپنے کسی بھی پڑوسی ملک سے کوئی مسئلہ نہیں ہے بلکہ خطے میں موجود امریکی فوجی اڈوں پر اعتراض ہے جنہیں ایران پر حملوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ عمان میں ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز میں نئے بحری روٹ کے قیام پر بات چیت ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ اس اتفاق کا یہ مطلب نہیں کہ آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی گئی ہے۔

عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کا موقف ہے کہ خطے کی سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا صرف علاقائی ممالک کی ذمہ داری ہے۔

ویب ڈیسک۔
#ایران#عمان#آبنائے ہرمز#مسعود پزشکیان#عباس عراقچی#خلیج

More in World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان
World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے بعد جرمنی نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے روس پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی
World

ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے ڈیزل خریدنے کے منصوبے کے خلاف دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ سینیٹرز نے آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں
World

ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یوکرین نے حملے روکنے کو روس کے اسی نوعیت کے اقدام سے مشروط کیا ہے۔

By Site Administrator17h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service