BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

حوثیوں کا سعودی F-15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، باب المندب پر قبضہ اور سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

یمن کے حوثیوں نے سعودی F-15 طیارہ مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے اور بحیرہ احمر کے ساحل و باب المندب پر قبضہ کر کے سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔

By Site Administrator·September 16, 2026·1 min read·20 views
حوثیوں کا سعودی F-15 جنگی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ، باب المندب پر قبضہ اور سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان

علامتی تصویر

یمن کے حوثی ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے فضائی دفاع نے ماریب میں کارروائی کے دوران سعودی عرب کا ایک ایف-15 لڑاکا طیارہ مقامی طور پر تیار کردہ میزائل سے مار گرایا ہے۔

یحییٰ سریع کے مطابق سعودی عرب نے گزشتہ دنوں یمن پر 450 سے زائد فضائی حملے کیے ہیں جن کے جواب میں یہ کارروائی کی گئی۔

دوسری جانب حوثیوں نے مکہ مکرمہ پر میزائل حملے کے سعودی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا ہدف صرف سعودی تیل تنصیبات اور فوجی اڈے ہیں۔

سب سے اہم پیش رفت یہ ہے کہ حوثیوں نے گزشتہ ہفتے پورے بحیرہ احمر کے یمنی ساحل اور اہم تجارتی راستے باب المندب آبنائے پر مکمل قبضہ کر لیا ہے۔ یہ آبنائے سعودی تیل کی برآمدات کا آخری متبادل راستہ تھا کیونکہ آبنائے ہرمز پہلے ہی جنگ کے باعث بند ہے۔

حوثیوں نے باضابطہ طور پر سعودی عرب کی بحری ناکہ بندی کا اعلان بھی کر دیا ہے، جس سے عالمی منڈی میں تیل کے بحران کے مزید شدید ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

مانیٹرنگ ڈیسک۔
#سعودی عرب#حوثی#باب المندب#F-15#بحیرہ احمر#یمن جنگ#تیل بحران#سعودی ناکہ بندی

More in World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان
World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے بعد جرمنی نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے روس پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی
World

ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے ڈیزل خریدنے کے منصوبے کے خلاف دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ سینیٹرز نے آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں
World

ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یوکرین نے حملے روکنے کو روس کے اسی نوعیت کے اقدام سے مشروط کیا ہے۔

By Site Administrator17h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service