BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

ہم تیل فروخت کر کے اس کی ادائیگی بھی وصول کر رہے ہیں، محسن رضائی

سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ ہم تیل فروخت کر رہے ہیں اور اس کی ادائیگی بھی وصول کر رہے ہیں۔ چند دنوں میں آبنائے ہرمز پر ممنوعہ زون کا بھی اعلان کریں گے۔

By Site Administrator·September 7, 2026·3 min read·7 views
ہم تیل فروخت کر کے اس کی ادائیگی بھی وصول کر رہے ہیں، محسن رضائی
تہران: سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران میجر جنرل محسن رضائی کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ نے اعلان کیا تھا ایران کیخلاف 10 روزہ انتہائی شدید جنگ شروع کروں گا، میں پوچھتا ہوں کہ یہ دس روزہ جنگ ایک روزہ جنگ میں کیوں بدل گئی؟.

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سربراہ قومی سلامتی کمیٹی ایران میجر جنرل محسن رضائی نے کہا کہ ٹرمپ سمجھتا تھا ہمیں امریکی اہداف کا علم نہیں، ہم نے دو تین ایسے امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا جہاں امریکی افسر موجود تھے.

انہوں نے کہا کہ اردن میں فوجی اڈے پر دفاعی سسٹم ہی نہیں تھا، عراق میں اربیل کے فوجی اڈے پر بھی پوری طاقت کے ساتھ حملے کئے، ٹرمپ کی دس روزہ جنگ ایک روزہ جنگ میں تبدیل ہوگئی.

اسلام آباد مفاہمتی یادداشت ثالث ممالک پر اعتماد کی وجہ سے قبول کی گئی تھی، پاکستان، قطر اور عمان معاہدے پر عمل کی ضمانت نہیں دے سکے، ٹرمپ مسلسل معاہدے کی خلاف ورزیاں کرتے رہے، کوئی ثالث انہیں نہ روک سکا.

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ معاہدے سے باہر نکل گئے، اختلافی مسائل کے حل کیلئے پاکستانی اور قطری 2 رکنی کمیٹی بھی ٹرمپ کو نہ روک سکی.

موجودہ صورتحال میں سفار تکاری میں کسی قسم کی ضمانت نہیں، ہم اس وقت سفار تکاری میں ضامن کی تلاش میں ہیں، امریکا پہلے شرائط پر عمل کرکے اپنا قابل اعتماد ہونا ثابت کرے.

پہلے مرحلے پر عمل کے بغیر دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہونگے، ضمانت کا ایک مرحلہ اعتماد سازی ہے، امریکی اور صہیونی حکام 8 اور 9 جنوری کی طرح اندرونی بغاوت جیسے کسی اقدام کے درپے ہیں.

امریکی اور صہیونی حکام بیک وقت حملہ کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، خدائے بزرگ وبرتر کے فضل و کرم سے دونوں کوشوں کو ناکام بنا دیں گے، ہم نے بحری جہاز شکن میزائل کا تجربہ ایک امریکی جنگی بحری بیڑے کے اوپر کیا، امریکی بوکھلاہٹ کے عالم میں وہاں سے بھاگ نکلے.

انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز میں نئے کورڈیڈور کے حوالے سے عمان کے ساتھ معاہدہ طے پا گیا، کورڈیڈور کے داخلی اور خارجی راستوں کا انتظام ایران کے پاس ہوگا، آنے والے دنوں میں عمان کے ساتھ معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے.

آبنائے ہرمز میں اپنے اقدامات کو مزید سخت کر رہے ہیں، آبنائے ہرمز پر پابندیوں کا اثر میزائلوں کے اثر سے کہیں زیادہ ہوگا، حکومت کافی عرصے سے پیشگی منصوبہ بندی کر رہی ہے، خوراک اور اشیائے خورد و نوش کے وافر ذخائر موجود ہیں.

انہوں نے کہا کہ ہم تیل فروخت کر رہے ہیں اور اس کی ادائیگی بھی وصول کر رہے ہیں، 48 گھنٹے قبل پہلی بار تباہ کن جنگی جہاز سے میزائل کا تجربہ امریکی جنگی جہاز کیخلاف کیا.

ایران امریکا کے نوکر کے طور پر کام کرے تو امریکا اسے قابل اعتماد سمجھتا ہے، ایران امریکا کے تابع نہ ہو تو اسے ناقابل اعتماد قرار دیا جاتا ہے، آئندہ چند دنوں میں آبنائے ہرمز کے باہر ممنوعہ علاقے یا مخصوص زون کا اعلان کریں گے.

محسن رضائی نے کہا کہ ممنوعہ زون امریکی ناکہ بندی کی لکیر سے شروع ہو کر آبنائے ہرمز اور خلیج فارس کے آخری سرے تک پھیلا ہوگا، ممنوعہ علاقے میں داخل ہونے والے بحری جہاز کو ایران کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا جائیگا.

ایران، زیادہ پیٹرول استعمال کرنے والوں کے لیے قیمت بڑھا دی گئی

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ ہم آبنگی کے بغیر بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرنے کے قابل نہیں ہونگے.

ویب ڈیسک۔

More in World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان
World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان

حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یمن کے خلاف کارروائی یا جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو اسے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی اور بحیرۂ احمر کی سلامتی سے متعلق خدشات اہم ہو گئے ہیں۔

By Site Administrator48m ago
Read more
ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی
World

ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی

ایران جنگ کے بعد ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے انتخابی چیلنج بن رہی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق، آئیووا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرنے کے بعد بعض دیہی ووٹرز میں ریپبلکنز کی حمایت کے حوالے سے ہچکچاہٹ سامنے آئی ہے۔

By Site Administrator3h ago
Read more
ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
World

ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سعودی عرب و یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں سہولت کاری کی پیشکش کی۔

By Site Administrator6h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service