BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

لاس اینجلس میں بڑا فضائی حادثہ، لائیو کوریج کے دوران نیوز ہیلی کاپٹر تباہ، خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

لاس اینجلس کے علاقے چیٹس ورتھ میں این بی سی کا نیوز ہیلی کاپٹر لائیو کوریج کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

By Site Administrator·September 17, 2026·1 min read·19 views
لاس اینجلس میں بڑا فضائی حادثہ، لائیو کوریج کے دوران نیوز ہیلی کاپٹر تباہ، خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک

علامتی تصویر

امریکہ کے شہر لاس اینجلس کے علاقے چیٹس ورتھ میں افسوسناک فضائی حادثہ پیش آیا ہے جہاں ایک نیوز ہیلی کاپٹر براہ راست کوریج کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر این بی سی 4 اور ٹیلی منڈو 52 کا تھا جو 118 فری وے پر ایک بس اور گاڑی کے درمیان تصادم کی لائیو کوریج کر رہا تھا۔ اس دوران ہیلی کاپٹر اچانک توازن کھو بیٹھا اور زمین پر گرنے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار خاتون رپورٹر الیانا مورینو اور تجربہ کار پائلٹ جارج مارسینیو موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ زمین پر موجود ایک شہری بھی اس کی زد میں آکر جان کی بازی ہار گیا۔

سامنے آنے والی آخری ویڈیو میں ہیلی کاپٹر کے اندر خطرے کا الارم واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ الارم انجن کی طاقت ختم ہونے کا تھا، جس کے بعد پائلٹ کے پاس ہیلی کاپٹر کو سنبھالنے کا وقت نہیں رہا۔

لاس اینجلس کی میئر نے اس المناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔ دوسری جانب ایف اے اے اور این ٹی ایس بی نے حادثے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

زرائع: عالمی میڈیا 
#امریکہ#بریکنگ نیوز#لاس اینجلس#ہیلی کاپٹر حادثہ#این بی سی

More in World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان
World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے بعد جرمنی نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے روس پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی
World

ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے ڈیزل خریدنے کے منصوبے کے خلاف دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ سینیٹرز نے آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں
World

ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یوکرین نے حملے روکنے کو روس کے اسی نوعیت کے اقدام سے مشروط کیا ہے۔

By Site Administrator17h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service