محسن نقوی ایران پہنچ گئے، ایرانی حکام سے ملاقاتیں، علاقائی صورتحال پر بات چیت
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، جہاں ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر
محسن نقوی کا ایران کا یہ دورہ ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب مشرق وسطیٰ میں کشیدگی برقرار ہے اور آبنائے ہرمز کی صورتحال بھی عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔
ایرانی حکام کے مطابق آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے سے متعلق ایران کی شرائط ثالثوں کے ذریعے امریکا تک پہنچائی جا چکی ہیں۔ ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ ایران کی شرائط پوری ہونے اور امریکی وعدوں پر عمل درآمد تک آبنائے ہرمز کو سابقہ صورتحال پر واپس لانا ممکن نہیں ہوگا۔


