BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

ناروے کے وزیراعظم کا بڑا انکشاف: یوکرینی صدر زیلنسکی کا طیارہ ڈرون حملے سے محفوظ رہا

ناروے کے وزیراعظم جوناس گیر اسٹوئیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا طیارہ اوسلو جاتے ہوئے ایک جنگی ڈرون کے قریب سے گزرا۔ وزیراعظم نے اسے "سنگین خطرہ" قرار دیا۔

By Site Administrator·September 9, 2026·1 min read·7 views
ناروے کے وزیراعظم کا بڑا انکشاف: یوکرینی صدر زیلنسکی کا طیارہ ڈرون حملے سے محفوظ رہا
ناروے کے وزیراعظم جوناس گیر اسٹوئیر نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا طیارہ منگل کے روز اوسلو جاتے ہوئے ایک جنگی ڈرون کے قریب سے گزرا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم اسٹوئیر نے کہا کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر زیلنسکی سرکاری دورے پر ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچ رہے تھے۔ ان کے مطابق طیارے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا اور صدر زیلنسکی محفوظ رہے۔

ناروے کے وزیراعظم نے اس واقعے کو "سنگین خطرات" قرار دیا اور کہا کہ یوکرینی صدر کو مسلسل اس طرح کے خطرات کا سامنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کے دوران رہنماؤں کی سیکیورٹی ایک بڑا چیلنج بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ گزشتہ کئی ماہ سے جاری ہے اور اس دوران متعدد بار یوکرینی قیادت کو نشانہ بنانے کی کوششوں کی خبریں سامنے آ چکی ہیں۔ تاہم ناروے کی جانب سے اس نوعیت کا انکشاف پہلی بار کیا گیا ہے۔

دوسری جانب یوکرین کی جانب سے ابھی تک اس واقعے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔

ویب ڈیسک 

More in World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان
World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان

حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یمن کے خلاف کارروائی یا جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو اسے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی اور بحیرۂ احمر کی سلامتی سے متعلق خدشات اہم ہو گئے ہیں۔

By Site Administrator4h ago
Read more
ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی
World

ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی

ایران جنگ کے بعد ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے انتخابی چیلنج بن رہی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق، آئیووا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرنے کے بعد بعض دیہی ووٹرز میں ریپبلکنز کی حمایت کے حوالے سے ہچکچاہٹ سامنے آئی ہے۔

By Site Administrator7h ago
Read more
ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
World

ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سعودی عرب و یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں سہولت کاری کی پیشکش کی۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service