سعودی عرب اور آبنائے ہرمز پر حملوں کے بعد تیل کی قیمتوں میں $3 سے زائد کا اضافہ
سعودی عرب اور آبنائے ہرمز میں نئے حملوں کے بعد پیر کے روز عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں $3 سے زائد کا اضافہ دیکھا گیا۔ برینٹ $108.23 اور WTI $103.20 فی بیرل پر پہنچ گیا۔
Asian Century Newsرپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ فیوچر $3.62 یا 3.46 فیصد بڑھ کر $108.23 فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ WTI فیوچر $3.15 یا 3.15 فیصد اضافے کے بعد $103.20 فی بیرل پر پہنچ گیا۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا نے اتوار کو جازان صوبے میں حوثی حملے کی ویڈیو جاری کی جس میں گھروں اور ایک مسجد کو نقصان پہنچا۔ حوثیوں نے ایک سعودی فوجی اڈے پر بھی حملے کا دعویٰ کیا۔
برطانوی میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی UKMTO کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایک جہاز پر میزائل حملے کے بعد آگ لگ گئی اور عملے کو نکالا گیا۔ ایران نے کہا کہ اس کے ایک کمرشل جہاز پر حملے میں 1 شخص ہلاک اور 4 زخمی ہوئے۔
عمانی وزیر خارجہ بدر البوسعیدی نے کہا کہ خلیجی ممالک اور ایران کے درمیان آبنائے ہرمز پر بات چیت کے لیے پیر کو ہونی والی میٹنگ ملتوی کر دی گئی ہے۔


