BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

روس اور یوکرین کا فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق

امریکی صدر ٹرمپ کے ایلچیوں کی پیوٹن سے ملاقات کے بعد روس نے 3 روزہ حملے روکنے کا حکم دیا، جنگ بندی کی کوششیں تیز

By Site Administrator·September 6, 2026·1 min read·7 views
روس اور یوکرین کا فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق
ماسکو: روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں مختصر وقفے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے خلاف 3 روز کے لیے حملے روکنے کا حکم دے دیا۔

روسی صدارتی دفتر کریملن کے مطابق یہ اتفاق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر کی صدر پیوٹن سے ملاقات کے دوران ہوا۔ 

کریملن کے مطابق دونوں امریکی ایلچیوں نے روسی صدر سے تقریباً 3 گھنٹے طویل ملاقات کی، جس میں روس-یوکرین جنگ کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی سمیت مختلف امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔ 

کریملن کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں ہونے والے مذاکرات بامعنی اور تعمیری رہے۔ فریقین نے جنگ کے خاتمے کے لیے متعدد تجاویز پر غور کیا اور ممکنہ حل کے لیے کئی تجاویز مرتب کی گئی ہیں۔

روسی صدارتی دفتر کے مطابق امریکی ایلچیوں نے صدر پیوٹن کے مؤقف کو یوکرین کے ساتھ ہونے والے مذاکرات میں پیش کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

دوسری جانب امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر آج یوکرین کا دورہ کریں گے، جہاں وہ روسی مؤقف اور جنگ بندی سے متعلق تجاویز یوکرینی حکام کے سامنے رکھیں گے۔

روس اور یوکرین کے درمیان فضائی حملوں میں 3 روزہ وقفے کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب دونوں ممالک کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سفارتی کوششیں تیز کی جا رہی ہیں۔ 

تاہم، عارضی جنگ بندی کے بعد مستقل امن معاہدے کے امکانات کا انحصار آئندہ مذاکرات میں دونوں فریقوں کے مؤقف میں پیش رفت پر ہوگا۔

ویب ڈیسک

More in World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان
World

حوثیوں کی امریکا کو بڑی دھمکی، یمن میں مداخلت پر فوری اور سخت جواب دینے کا اعلان

حوثیوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکا یمن کے خلاف کارروائی یا جنگ میں مداخلت کرتا ہے تو اسے فوری اور سخت جواب دیا جائے گا۔ اس بیان کے بعد خطے میں کشیدگی اور بحیرۂ احمر کی سلامتی سے متعلق خدشات اہم ہو گئے ہیں۔

By Site Administrator5h ago
Read more
ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی
World

ایران جنگ کے باعث ٹرمپ کی انتخابی مشکلات میں اضافہ، مہنگائی سے ریپبلکنز کی حمایت متاثر ہونے لگی

ایران جنگ کے بعد ایندھن کی بڑھتی قیمتیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ریپبلکن پارٹی کے لیے انتخابی چیلنج بن رہی ہیں۔ فنانشل ٹائمز کے مطابق، آئیووا میں ڈیزل کی قیمت 6 ڈالر فی گیلن سے تجاوز کرنے کے بعد بعض دیہی ووٹرز میں ریپبلکنز کی حمایت کے حوالے سے ہچکچاہٹ سامنے آئی ہے۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش
World

ایران کی سعودی عرب کو اہم پیشکش، یمن سے مذاکرات میں ثالثی کی پیشکش

ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور سعودی عرب و یمن کے درمیان مذاکرات شروع کرانے میں سہولت کاری کی پیشکش کی۔

By Site Administrator10h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service