BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، ایران پر دباؤ کی اپیل، رائٹرز کا انکشاف

رائٹرز کی ایکسکلوسو رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے چین سے ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرکے حوثیوں کو روکنے کی اپیل کی ہے، جس پر چین نے تہران کو نجی پیغام بھیجا ہے۔

By Site Administrator·September 17, 2026·1 min read·25 views
سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، ایران پر دباؤ کی اپیل، رائٹرز کا انکشاف

علامتی تصویر

سعودی عرب نے چین سے مدد مانگ لی، ایران پر دباؤ کی اپیل! رائٹرز کی ایکسکلوسو رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے چین سے کہا ہے کہ وہ ایران پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے حوثیوں کو روکنے میں مدد کرے۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ رابطہ اس وقت ہوا جب گزشتہ ہفتے یمنی حوثیوں نے بحیرۂ احمر اور باب المندب کے قریب تیزی سے پیش قدمی کی جس سے سعودی عرب کی تیل کی برآمدات اور عالمی شپنگ لائن خطرے میں پڑ گئی۔

رائٹرز کے مطابق چین نے تہران کو نجی پیغام میں حوثیوں پر اپنا اثر استعمال کرنے کا کہا، کیونکہ بحیرۂ احمر اور باب المندب میں کشیدگی عالمی تیل اور شپنگ کے لیے خطرہ بن رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق چین کا پبلک بیان تو تحمل کا تھا لیکن پرائیویٹ پیغام اس سے کہیں زیادہ سخت تھا۔

ایرانی ذرائع کے مطابق تہران نے جواب دیا کہ خطے میں امن کا راستہ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے خلاف جنگ ختم ہونے سے نکلے گا۔ ایرانی حکام کا موقف ہے کہ جب تک ایران پر دباؤ ختم نہیں ہوتا، خطے میں کشیدگی کم نہیں ہو سکتی۔

رائٹرز کے مطابق 2025 میں چین نے ایران کی سمندری راستے سے برآمد ہونے والے تیل کا 80 فیصد سے زیادہ خریدا، اسی لیے چین واحد ملک ہے جو ایران پر اس معاملے میں موثر دباؤ ڈال سکتا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ، چینی وزارت خارجہ اور ایرانی حکام نے رائٹرز کو اس خبر پر کوئی تبصرہ نہیں دیا۔
#سعودی عرب#حوثی#باب المندب#ایران#تیل#چین#بحیرہ احمر#رائٹرز

More in World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان
World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے بعد جرمنی نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے روس پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی
World

ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے ڈیزل خریدنے کے منصوبے کے خلاف دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ سینیٹرز نے آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں
World

ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یوکرین نے حملے روکنے کو روس کے اسی نوعیت کے اقدام سے مشروط کیا ہے۔

By Site Administrator17h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service