BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to World
World

سعودی عرب نے حوثی حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی

ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں کے ڈرون حملوں کے بعد سعودی عرب نے ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی۔ ریاض اور مدینہ کے اسٹیشنز میں آتشزدگی سے متعدد افراد زخمی۔

By Site Administrator·September 11, 2026·1 min read·16 views
سعودی عرب نے حوثی حملوں کے بعد ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن عارضی طور پر بند کر دی

علامتی تصویر ـ مانیٹرنگ ڈیسک

ریاض: سعودی عرب کی اہم ایسٹ ویسٹ آئل پائپ لائن پر ڈرون حملوں کے بعد بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ابتدائی رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ عراق سے آئے ڈرونز نے پمپنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔ یہی پائپ لائن سعودی تیل کو آبنائے ہرمز کو بائی پاس کر کے دنیا کی منڈیوں تک پہنچاتی ہے۔

دوسری جانب سعودی وزارتِ توانائی نے حملوں کی تصدیق کر دی ہے۔ وزارت کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثیوں نے ریاض اور مدینہ کے علاقوں میں واقع پمپنگ اسٹیشنز کو نشانہ بنایا۔ آتشزدگی کے باعث پائپ لائن کو احتیاطاً عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ حملوں میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

سعودی وزارت نے مزید بتایا کہ حوثیوں نے ابھا، خمیس مشیط، جازان اور نجران سمیت جنوبی علاقوں کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پائپ لائن کی بندش سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں پر اثر پڑ سکتا ہے جس کے اثرات پاکستان میں پیٹرول کی قیمت پر بھی مرتب ہوں گے۔

نوٹ: یہ خبر بین الاقوامی میڈیا رپورٹس اور مانیٹرنگ ڈیسک کی معلومات پر مبنی ہے۔
#سعودی عرب#حوثی#ڈرون حملہ#آئل پائپ لائن#تیل کی قیمت#پیٹرول#پاکستان

More in World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان
World

ٹرمپ کے زیلنسکی کو ہٹانے کے مطالبے پر جرمنی کا ردعمل، یوکرین کی حمایت کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے یوکرینی صدر زیلنسکی کو عہدے سے ہٹانے کے مطالبے کے بعد جرمنی نے یوکرین کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ جرمن وزیر خارجہ نے روس پر دباؤ بڑھانے اور مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

By Site Administrator8h ago
Read more
ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی
World

ٹرمپ کے روسی ڈیزل منصوبے کی امریکی سینیٹرز نے مخالفت کر دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے روس سے ڈیزل خریدنے کے منصوبے کے خلاف دونوں جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چھ سینیٹرز نے آواز اٹھاتے ہوئے انتظامیہ سے فیصلہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

By Site Administrator9h ago
Read more
ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں
World

ٹرمپ کی روس، یوکرین سے توانائی تنصیبات پر حملے روکنے کی اپیل، معاہدے کی تصدیق نہیں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان توانائی تنصیبات پر حملے روکنے سے متعلق جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے، تاہم دونوں ممالک کی جانب سے اس کی باضابطہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔ یوکرین نے حملے روکنے کو روس کے اسی نوعیت کے اقدام سے مشروط کیا ہے۔

By Site Administrator17h ago
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service