سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی بحالی پر تضاد، عالمی میڈیا کے حیران کن انکشافات
سعودی ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کی بحالی پر متضاد اطلاعات، امریکہ کا چند دن کا دعویٰ جبکہ اے پی کے مطابق 3 سے 5 ہفتے لگیں گے، بی بی سی ویریفائی نے سیٹلائٹ تصاویر میں شدید نقصان دکھا دیا۔

علامتی تصویر
مڈل ایسٹ مانیٹر کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر توانائی نے دعویٰ کیا ہے کہ پائپ لائن کی بحالی کا کام چند دنوں میں مکمل کر لیا جائے گا۔
دوسری جانب عالمی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اس اہم پائپ لائن کی مکمل بحالی میں 3 سے 5 ہفتے لگ سکتے ہیں۔
اسی حوالے سے بی بی سی ویریفائی نے سیٹلائٹ تصاویر جاری کی ہیں جن میں پمپنگ اسٹیشن پر شدید نقصان اور آگ لگنے کے آثار واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔
واضح رہے کہ ایسٹ ویسٹ پائپ لائن روزانہ 50 لاکھ بیرل تیل منتقل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے جو عالمی سپلائی کا تقریباً 4 فیصد ہے۔ اس کی بندش کے باعث عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 105 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گئی ہے۔
زرائع: عالمی میڈیا


