یو این رپورٹ: میناب اسکول اور لامرد پر امریکی حملے جنگی جرائم قرار
اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کہا ہے کہ میناب کے پرائمری اسکول پر حملے میں 120 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے اور یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ رپورٹ آج جنیوا میں پیش کی جا رہی ہے۔

علامتی تصویر
میناب کے شاجارہ طیبہ پرائمری اسکول پر حملے میں 150 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں تقریباً 120 اسکول کے بچے شامل تھے۔ مشن کے مطابق اسکول ایک واضح شہری تنصیب تھی اور اسے فوجی ہدف قرار دینے کے لیے مطلوبہ تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
مشن نے کہا کہ امریکی حکام نے اس انٹیلی جنس پر انحصار کیا کہ وہاں سینئر ایرانی کمانڈر موجود ہے لیکن حملے سے قبل اس کی مناسب تصدیق نہیں کی گئی جو مجرمانہ لاپرواہی ہے۔
رپورٹ میں لامرد کے اسپورٹس سینٹر پر حملے کو بھی جنگی جرم قرار دیا گیا، جبکہ حملے میں شہری ہلاکتوں اور قریبی عمارتوں کو نقصان پہنچنے کا ذکر کیا گیا ہے۔ اس حملے میں 22 شہری ہلاک و زخمی ہوئے۔
رپورٹ میں ایران میں حکومت مخالف احتجاج کے دوران ہونے والے کریک ڈاؤن کا بھی جائزہ لیا گیا اور ایرانی حکام پر انسانیت کے خلاف جرائم سمیت سنگین خلاف ورزیوں کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔


