Every story currently flagged as breaking news, updated as our newsroom publishes.

آئرلینڈ کے ڈیٹا پروٹیکشن کمیشن نے گوگل پر لوکیشن ڈیٹا کی پروسیسنگ سے متعلق یورپی یونین کے GDPR قوانین کی خلاف ورزی پر 403 ملین یورو جرمانہ عائد کردیا۔

شام کے صوبہ حلب کے جنوبی علاقے العیس میں فوجی اسلحہ ڈپو میں متعدد شدید دھماکے ہوئے۔ ابتدائی رپورٹ میں 4 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی، جبکہ شامی وزارتِ دفاع نے بعد میں جانی نقصان کی تردید کی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایران پہنچ گئے، جہاں ایرانی حکام سے ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ صورتحال پر بات چیت کی جا رہی ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق افغانستان میں تین مقامات پر فضائی کارروائی کے دوران 28 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جبکہ افغان حکام نے 3 شہریوں کی ہلاکت اور 4 کے زخمی ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

چینی کمپنی CXMT نے پانچویں نسل کی G5 DRAM ٹیکنالوجی کی بڑے پیمانے پر پیداوار شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جبکہ نئی 24Gb LPDDR5X میموری چپس بھی mass production میں شامل ہو گئی ہیں۔

اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے اسکولوں میں برقع اور نقاب پر پابندی سے متعلق اقدام کابینہ میں پیش کرنے کا عندیہ دیا ہے، جبکہ کلاس رومز میں غیر ملکی طلبہ کی تعداد محدود کرنے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔

ایرانی فوجی مرکزی کمانڈ نے خبردار کیا ہے کہ ایران پر نیا حملہ ہوا تو خطے میں موجود امریکی اڈوں اور مفادات کے خلاف مسلسل جوابی کارروائی کی جائے گی۔

ماسکو پر یوکرین کے بڑے ڈرون حملے میں روسی دارالحکومت کی آئل ریفائنری کو نقصان پہنچا جبکہ ماسکو ریجن میں 3 افراد ہلاک ہوئے۔

علیمہ خان کو لاہور میں گرفتار کرکے 30 روز کے لیے نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور انہیں کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔