Business
آبنائے ہرمز میں ایک بار پھر خطرہ امریکہ ایران کشیدگی کے باعث تیل کی ترسیل متاثر
آبنائے ہرمز میں شپنگ ٹریفک 65% گر گئی، تیل کی عالمی ترسیل پر دباؤ
By Abdul Rafay·September 6, 2026·1 min read·23 views
Asian Century Newsعالمی سطح پر تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے سب سے اہم آبی گزرگاہ "آبنائے ہرمز" میں تجارتی جہازوں کی آمدورفت میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
میری ٹائم ڈیٹا فرم Kpler کی رپورٹ کے مطابق ویک اینڈ کے دوران ہرمز سے روزانہ صرف 5 کمرشل جہاز گزرے۔ یہ تعداد جمعہ کو 14 تھی۔ اس طرح ایک دن میں 65% کمی دیکھنے میں آئی۔
گزرنے والے جہازوں میں زیادہ تر چھوٹے کارگو جہاز اور 2 مائع گیس ٹینکر شامل تھے 1 ٹینکر ایران کے علاقائی پانیوں سے گزر کر نکلا جبکہ دوسرا انڈیا کی جانب روانہ ہوا، جمعہ کو ایک سپر ٹینکر تقریباً 20 لاکھ بیرل خام تیل لے کر گزرا تھا جس نے بعد میں اپنا ٹرانسپونڈر بند کر دیا
رپورٹ کے مطابق امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ حملوں کے خدشے کے باعث شپنگ کمپنیاں رسک کا جائزہ لے رہی ہیں۔ اسی لیے وہ ہرمز جیسے حساس راستے سے گزرنے سے گریز کر رہی ہیں۔
آبنائے ہرمز سے دنیا کی تقریباً 20 فیصد تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال برقرار رہی تو عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں اور سپلائی چین پر اثر پڑ سکتا ہے۔


