BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to Business
Business

انسٹاگرام CEO کا بڑا انتباہ: الگورتھم ہٹانے سے فیڈ اشتہاروں سے بھر جائے گی

انسٹاگرام کے CEO ایڈم موسری نے خبردار کیا ہے کہ اگر الگورتھم بند ہوا تو عام کریٹرز کی ریچ ختم ہو جائے گی اور فیڈ صرف بڑے برانڈز کے اشتہاروں سے بھر جائے گی۔

By Site Administrator·September 12, 2026·2 min read·28 views
انسٹاگرام CEO کا بڑا انتباہ: الگورتھم ہٹانے سے فیڈ اشتہاروں سے بھر جائے گی

علامتی تصویر

انسٹاگرام کے چیف ایگزیکٹو ایڈم موسری نے آسٹریلیا کے نئے مجوزہ قانون "مائے فیڈ مائے وے" پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر صارفین کو الگورتھم بند کرنے کی اجازت دی گئی تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

آسٹریلیا کی حکومت نے یہ پلان 16 سال سے زائد عمر کے صارفین کے لیے پیش کیا ہے۔ اس پلان کے تحت صارفین اپنے فیڈ سے الگورتھم کو مکمل طور پر ہٹا کر صرف ان اکاؤنٹس کی پوسٹس دیکھ سکیں گے جنہیں وہ فالو کرتے ہیں۔ حکومت کا موقف ہے کہ الگورتھم کی وجہ سے نوجوانوں اور بچوں کو نقصان دہ مواد بہت جلدی مل جاتا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق الگورتھم 23 منٹ کے اندر ہی بچوں کو غیر مناسب مواد دکھانا شروع کر دیتا ہے۔ اسی لیے حکومت اسے آن لائن سیفٹی کے لیے ضروری قدم قرار دے رہی ہے۔

دوسری جانب انسٹاگرام کے سی ای او ایڈم موسری نے اس تجویز کو پلیٹ فارم کے لیے نقصان دہ قرار دیا ہے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے 3 بڑے خدشات گنوائے۔

پہلا یہ کہ بغیر الگورتھم کے صرف وہی مواد فیڈ میں اوپر آئے گا جو سب سے زیادہ پوسٹ کیا جائے گا۔ اس کا فائدہ صرف بڑے برانڈز اور مشہور شخصیات کو ہوگا جبکہ چھوٹے اور عام کریٹرز مکمل طور پر نظر انداز ہو جائیں گے۔

دوسرا خدشہ یہ ہے کہ الگورتھم کے نہ ہونے کی صورت میں فیڈ میں آرگینک مواد کی کمی ہو جائے گی اور اس خلا کو پُر کرنے کے لیے پلیٹ فارم کو زیادہ اشتہارات دکھانا پڑیں گے۔

تیسرا موسری کا ماننا ہے کہ الگورتھم ہی صارفین کو ان کی دلچسپی کا مواد دکھاتا ہے۔ اس کے بغیر یوزر جلد بور ہو جائیں گے اور انسٹاگرام کا استعمال کم کر دیں گے۔

یہ بحث ایسے وقت میں شروع ہوئی ہے جب دنیا بھر میں سوشل میڈیا کمپنیوں پر بچوں کی حفاظت اور مواد کے کنٹرول کے لیے دباؤ بڑھ رہا ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ آسٹریلیا حکومت سیفٹی کو ترجیح دیتی ہے یا پلیٹ فارمز کے خدشات کو۔

مانیٹرنگ ڈیسک 
#Instagram#Adam Mosseri#Algorithm#Social Media#Australia#Tech News#Creators

More in Business

13 سال بعد حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی کی تیاری
Business

13 سال بعد حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی کی تیاری

حیدرآباد ایئرپورٹ کو 13 سال بعد دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ زیرِ بحث ہے۔ مجوزہ منصوبے میں رن وے کی لمبائی 7 ہزار فٹ سے بڑھا کر 11 ہزار 500 فٹ کرنے اور بڑے مسافر طیاروں کی لینڈنگ کے قابل بنانے کی تجویز شامل ہے۔

By Site AdministratorOct 4, 2026
Read more
پاکستان نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 12 ارب ڈالر ادا کر دیے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
Business

پاکستان نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 12 ارب ڈالر ادا کر دیے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

وزارت توانائی نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا کہ 11 ماہ میں 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے گئے جس میں 15 کھرب سے زائد صرف کیپسٹی چارجز ہیں۔

By Site AdministratorSep 15, 2026
Read more
عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا خدشہ
Business

عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا، پاکستان میں پیٹرول کی قیمت بڑھنے کا خدشہ

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ۔ برینٹ کروڈ 102.58 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے پاکستان میں پیٹرول مہنگا ہو سکتا ہے۔

By Site AdministratorSep 10, 2026
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service