BREAKING · Live
No breaking news right now
View all
ACN — Asian Century NewsAsian Century NewsTruth. Insight. Impact.
WorldPoliticsBusinessTechnologyOpinionClimateSportMore
Back to Business
Business

ٹک ٹاک کی کمپنی 29.6 ارب ڈالر کی قرض دار ہوگئی

چین کی بائٹ ڈانس نے اے آئی کی ترقی کے لیے 29.6 ارب ڈالر کا قرضہ لیا ہے۔ یہ رقم ٹک ٹاک اور ڈوئن پر نئے اے آئی فیچرز کے لیے استعمال ہوگی۔

By Site Administrator·September 5, 2026·1 min read·20 views
ٹک ٹاک کی کمپنی 29.6 ارب ڈالر کی قرض دار ہوگئی
بیجنگ: چین کی مشہور سوشل میڈیا کمپنی بائٹ ڈانس مصنوعی ذہانت یعنی اے آئی کی ترقی کے لیے 29.6 ارب ڈالر کی قرض دار ہو گئی ہے۔ پاکستانی روپے میں یہ رقم تقریباً 83 کھرب روپے بنتی ہے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ قرضہ دنیا کی 30 بڑی بینکوں نے دیا ہے۔ اس ڈیل کو امریکی بینک سٹی گروپ اور جے پی مورگن نے کوآرڈینیٹ کیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس رقم میں سے 60 فیصد سے زیادہ حصہ چینی بینکوں نے فراہم کیا ہے۔

یہ ایشیا کا رواں سال 2026 کا دوسرا سب سے بڑا قرضہ ہے۔ اس سے پہلے صرف سافٹ بینک نے اوپن اے آئی میں سرمایہ کاری کے لیے 40 ارب ڈالر کا قرضہ لیا تھا۔

بائٹ ڈانس نے بینکوں کو بتایا کہ یہ رقم عمومی کارپوریٹ مقاصد کے لیے ہے۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کمپنی یہ ساری رقم اے آئی ٹیکنالوجی پر خرچ کرے گی۔ اس سے ٹک ٹاک اور چین کی مقامی ایپ ڈوئن یعنی چین کی ٹک ٹاک پر نئے اے آئی فیچرز متعارف کرائے جائیں گے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ بینکوں کا اتنی بڑی رقم دینا اس بات کا ثبوت ہے کہ ٹیکنالوجی کی دنیا میں اب اے آئی سب سے اہم ترجیح بن چکا ہے۔ کمپنیوں اور سرمایہ کاروں کا اعتماد اے آئی کے مستقبل پر بہت زیادہ بڑھ گیا ہے۔

ٹک ٹاک دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو ایپ ہے اور اس پر پہلے ہی اے آئی کے ذریعے ویڈیو ایڈیٹنگ اور ریکمنڈیشن سسٹم کام کر رہا ہے۔ اب اتنی بڑی سرمایہ کاری کے بعد توقع ہے کہ صارفین کو جلد ہی مزید جدید اے آئی ٹولز دیکھنے کو ملیں گے۔

ذرائع:رائٹرز

More in Business

13 سال بعد حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی کی تیاری
Business

13 سال بعد حیدرآباد ایئرپورٹ کی بحالی کی تیاری

حیدرآباد ایئرپورٹ کو 13 سال بعد دوبارہ فعال کرنے کا منصوبہ زیرِ بحث ہے۔ مجوزہ منصوبے میں رن وے کی لمبائی 7 ہزار فٹ سے بڑھا کر 11 ہزار 500 فٹ کرنے اور بڑے مسافر طیاروں کی لینڈنگ کے قابل بنانے کی تجویز شامل ہے۔

By Site AdministratorOct 4, 2026
Read more
پاکستان نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 12 ارب ڈالر ادا کر دیے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش
Business

پاکستان نے 11 ماہ میں آئی پی پیز کو 12 ارب ڈالر ادا کر دیے، تفصیلات پارلیمنٹ میں پیش

وزارت توانائی نے پارلیمنٹ میں انکشاف کیا کہ 11 ماہ میں 29 کھرب 35 ارب روپے ادا کیے گئے جس میں 15 کھرب سے زائد صرف کیپسٹی چارجز ہیں۔

By Site AdministratorSep 15, 2026
Read more
انسٹاگرام CEO کا بڑا انتباہ: الگورتھم ہٹانے سے فیڈ اشتہاروں سے بھر جائے گی
Business

انسٹاگرام CEO کا بڑا انتباہ: الگورتھم ہٹانے سے فیڈ اشتہاروں سے بھر جائے گی

انسٹاگرام کے CEO ایڈم موسری نے خبردار کیا ہے کہ اگر الگورتھم بند ہوا تو عام کریٹرز کی ریچ ختم ہو جائے گی اور فیڈ صرف بڑے برانڈز کے اشتہاروں سے بھر جائے گی۔

By Site AdministratorSep 12, 2026
Read more
ACN — Asian Century NewsAsian Century News

Independent journalism. Global perspective. Real impact.

Explore

  • World
  • Politics
  • Business
  • Technology
  • Climate
  • Sport
  • Video
  • Explore

About

  • About Us
  • Our Team
  • Careers
  • Press Room

Support

  • Help Center
  • Contact Us
© 2026 Asian Century News. All rights reserved.·Created by: TZT Software Solution
Privacy PolicyTerms of Service