Search across every section, or browse by category and keyword.

اقوام متحدہ کے فیکٹ فائنڈنگ مشن نے کہا ہے کہ میناب کے پرائمری اسکول پر حملے میں 120 بچوں سمیت 150 افراد ہلاک ہوئے اور یہ حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں۔ رپورٹ آج جنیوا میں پیش کی جا رہی ہے۔

لاس اینجلس کے علاقے چیٹس ورتھ میں این بی سی کا نیوز ہیلی کاپٹر لائیو کوریج کے دوران گر کر تباہ ہوگیا جس میں خاتون رپورٹر اور پائلٹ سمیت 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی اسپیس فورس نے پہلی بار اعتراف کیا ہے کہ اس نے مدار میں جنگی ہتھیار نصب کر دیے ہیں، جس پر چین نے خلا میں جنگ کی تیاری بند کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین روسی ڈیزل تنصیبات کو نشانہ نہ بنائے کیونکہ اس سے ڈیزل کی قلت پیدا ہو رہی ہے۔ ٹرمپ نے کہا "دیگر اہداف کو نشانہ بنائیں"۔

عراق کے شمالی خطے کردستان سے امریکی قیادت میں قائم بین الاقوامی اتحاد کی افواج نے انخلا کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ معاہدے کے تحت ستمبر 2026 تک تمام غیر ملکی فورسز کو ملک سے نکلنا ہے۔