Every story currently flagged as breaking news, updated as our newsroom publishes.

یمنی فوج کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران حوثی اہداف کے خلاف 756 کارروائیاں کی گئیں، جن میں 2316 حوثی اہلکاروں کے ہلاک یا زخمی ہونے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

ٹرمپ کی جانب سے ایرانی تجویز مسترد کیے جانے کے باوجود امریکا اور ایران کے درمیان رواں ہفتے دوبارہ بات چیت کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں، جبکہ قطر ثالثی کے ذریعے سفارتی رابطوں میں کردار ادا کر رہا ہے۔

برطانوی پولیس نے امریکی فضائیہ کے زیر استعمال راف فیئرفورڈ اڈے کے قریب پانچ افراد کو دھماکا خیز مواد اور دہشت گردی سے متعلق جرائم کے شبہے میں گرفتار کیا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مشتبہ افراد اڈے کو بڑا نقصان پہنچانا چاہتے تھے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران سفارت کاری اور مذاکرات کا دروازہ بند نہیں کر رہا، تاہم آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے ایران اپنی شرائط پر قائم ہے اور واشنگٹن کے حتمی جواب کا انتظار کر رہا ہے۔

ایرانی آرمی چیف میجر جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی بلکہ ایک اہم اور فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوچکی ہے، جبکہ ایرانی فوج کو ممکنہ نئے حملوں کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان محمد اکرمینیا نے کہا ہے کہ ایران کی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ نئے امریکی حملے کا سامنا کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں اور دوبارہ حملے کی صورت میں امریکا کو زیادہ نقصان اٹھانا پڑے گا۔

چینی نائب صدر ہان ژینگ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک، بالخصوص خلیجی ریاستوں کی خودمختاری اور سلامتی کا احترام کیا جانا چاہیے اور تنازعات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابتدائی ردعمل سن لیا ہے، تاہم ایران اب بھی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن کے باضابطہ اور حتمی جواب کا منتظر ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی جانب سے پیش کیے گئے سات روزہ منصوبے کو مسترد کر دیا ہے، جس کے تحت ایران نے آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے اور خطے میں جاری لڑائی ختم کرنے کی تجویز دی تھی۔