Every story currently flagged as breaking news, updated as our newsroom publishes.

رائٹرز کی ایکسکلوسیو رپورٹ کے مطابق ایران نے چین کے ساتھ اشیاء کے بدلے تیل کا خفیہ نظام بنا کر پابندیوں کو بائی پاس کیا۔ اس کے تحت ایران نے اربوں ڈالر کا فوجی سامان، ادویات اور گاڑیاں خریدیں۔

ناروے کے وزیراعظم جوناس گیر اسٹوئیر نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا طیارہ اوسلو جاتے ہوئے ایک جنگی ڈرون کے قریب سے گزرا۔ وزیراعظم نے اسے "سنگین خطرہ" قرار دیا۔

وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے اسلام آباد میں شیشہ کیفے چلانے پر فوری پابندی لگا دی۔ خلاف ورزی پر کیفے سیل اور مقدمہ درج ہوگا۔

امریکہ کی فضائی کارروائیوں کے بعد ایران نے شہریوں کے تحفظ کے لیے تہران کے 160 میٹرو اسٹیشنز کو فضائی حملوں کے دوران پناہ گاہوں میں تبدیل کرنے کا منصوبہ شروع کر دیا۔

روسی صدر پوٹن اور امریکی صدر ٹرمپ کے درمیان ڈیڑھ گھنٹے طویل ٹیلیفونک گفتگو ہوئی۔ پوٹن نے یوکرین جنگ جلد ختم کرنے میں مدد کی پیشکش کی اور یورپ کے خلاف کسی جارحیت کی تردید کی۔

امریکہ نے ایران کی 27 فضائی کمپنیوں اور 36 اداروں پر پابندیاں لگا دیں۔ وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کا کہنا ہے کہ یہ نیٹ ورک ہتھیاروں اور غیر قانونی سامان کی ترسیل کے لیے استعمال ہو رہا تھا۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ایران کی مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت علاقائی استحکام کے لیے اہم قدم ہوگی۔ معاہدے پر پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے 7 اگست 2026 کو دستخط کیے تھے۔

روس اور شمالی کوریا نے دریائے تومین پر پہلے سڑک پل کا افتتاح کر دیا۔ نئے رابطے سے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سیاحت بڑھنے کی توقع ہے۔

وفاقی حکومت نے ایس سی او 2027 اجلاس کی میزبانی کے لیے 30 بلٹ پروف گاڑیاں خریدنے کی 6 ارب 60 کروڑ روپے سے منظوری دے دی۔